سرمایہ کار سے متعلق
آراء اور شکایات
اگر آپ کو کوئی خدشات (concerns) ہیں تو، آپ کو مندرجہ ذیل اقدامات کرنے چاہئیں:
1.ابھی اپنے سرمایہ کاری کے مشیر سے رابطہ کیجیے۔ اگر آپ کے پاس سرمایہ کاری کا مشیر نہیں ہے تو، پاکستان میں کہیں سے بھی ہماری کسٹمر سروسز سے 0800-00026 (ٹول فری) پر رابطہ کیجیے۔ زیادہ تر مسائل اسی طرح حل ہوجاتے ہیں۔
2.اگر آپ کے خدشات (concerns) آپ کے اطمینان کے مطابق حل نہیں ہوئے ہیں تو، براہِ کرم ذیل میں دیا ہوا فارم پُر کیجیے، ہم جلد سے جلد آپ سے رابطہ کر لیں گے۔
شکایات حل کرنے کا طریقہ کار
ہم آپ کو بہترین سروس فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، اسی کو مدّنظر رکھتے ہوئے ہم نے ایسا طریقہ کار اپنایا ہے جس سے ہم آپ کی شکایات کو بہتر انداز سے حل کر سکتے ہیں۔
شکایات کی اقسام
- مالی معاملات کی شکایات
- ٹرانزیکشن میں تاخیر
- قیمتوں کا غلط اطلاق / انویسٹمنٹ چارجز
- دیگر
- غیر مالی معاملات کی شکایات
- ڈیٹا بیس میں کسٹمر کا غلط اندراج
- سروس کے مطابق شکایات/اسٹاف کے رویے/ تیکنیکی خرابی/جواب دینے میں تاخیر
- دیگر
شکایات اندراج کرنے کے مراحل
مرحلہ 1: شکایت کے اندراج کے لیے درج ذیل طریقوں میں سے کوئی بھی اختیار کریں۔
ہمارے ٹال فری نمبر الامین 0800-26336 پر کال کریں۔
بین الاقوامی کالرز: +92-21-35622781
پیر سے جمعہ
صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک
ہفتہ اور اتوار: بند
ای میل کریں: info@ublfunds.com
ہمارے سرمایہ کاری سینٹر پر تشریف لائیں اور اپنے قریبی سرمایہ کاری سینٹر کی معلومات حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
شکایات درج کرنے کے لیے ہماری ویب سائٹ پر موجود فارم فِل کریں، جس کی بنیاد پر ہماری کسٹمر سپورٹ ٹیم آپ سے رابطہ کرے گی۔
شکایات ارسال کرنے کے لیے پتہ: یو بی ایل فنڈ مینجرز، آپریشن آفس، چوتھی منزل، ایس ٹی ایس ایم بلڈنگ، بیمونٹ روڈ، سول لائنز، کراچی۔
مرحلہ 2: شکایات کا طریقہ کار اور حل
اوپر دی گئی ہدایات اختیار کر کے شکایات درج کروائیں۔
ہماری کسٹمر سپورٹ ٹیم آپ سے رابطہ کر کے مزید معلومات حاصل کرے گی۔
آپ کو ٹیلی فون، ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے ایک “ریفرنس نمبر” فراہم کیا جائے گا تا کہ آپ اپنی شکایات پر پیش رفت کو مانیٹر کر سکیں۔ ایک مقررہ ٹرن آؤٹ ٹائم (TAT) یعنی متوقع درکار وقت کے بارے میں آپ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
آپ کی معلومات کے لیے ہماری کسٹمر ٹیم آپ کو ہونے والی پیش رفت سے متعلق آگاہ کرتی رہے گی۔
نوٹ: جب بھی آپ ہمارے پاس کوئی شکایت درج کروائیں تو ریفرنس نمبر کے لیے اصرار کریں تا کہ آپ بعد میں شکایت سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں۔
TAT/ حل کے لیے درکار وقت:
ہم کوشش کرتے ہیں کہ 1 سے 3 کاروباری دنوں میں آپ کی شکایت حل کر سکیں، البتہ ایسے اسباب جو ہمارے اختیارات سے باہر ہوں ایسی صورت میں مسائل کے حل میں مقررہ وقت سے زیادہ وقت لگنے کا امکان ہو سکتا ہے۔
ہماری کسٹمر سپورٹ ٹیم آپ سے دستاویزی ثبوت حاصل کرے گی۔ تفصیلات حاصل ہونے پر ٹرن آؤٹ ٹائم (TAT) یعنی متوقع درکار ٹائم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
مرحلہ 3: شکایات حل ہونے پر آپ کی رائے
یو بی ایل فنڈز کے لیے آپ کی رائے ہمیشہ اہم ہوتی ہے۔ ہم آپ سے بہتر مشوروں کی امید کرتے ہیں تا کہ شکایات کے ازالے اور سروسز کی بہتری میں ہمیں مدد مل سکے۔
Not registered to UBL Funds Online?
sms ONLINE to 8258
Forgot your username or password?
call 0800-00026