بورڈ آف ڈائریکٹرز
(محترم اظہر حامد صاحب (چیئرمین
محترم اظہر حامد صاحب ایک بین الاقوامی بینکر ہیں جن کے کیریئر کا اکتالیس (41) سال سے زیادہ کا عرصہ گرائنڈلیز بینک، ANZ بینک اور آخر میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ساتھ گذرا ہے۔ انہیں 1994ء میں پاکستان میں ANZ گرائنڈلیز بینک کا پہلا “پاکستانی ملکی ہیڈ” مقرر کیا گیا تھا۔ سال 2000ء میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ذریعہ بینک کے حصول کے بعد، آپ کو کمبائنڈ بینک کے “ملکی ہیڈ” کی حیثیت سے ملازمت جاری رکھنے کو کہا گیا، آپ 2003ء میں ریٹائرڈ ہوئے۔ سال 1985ء میں پاکستان میں سود سے پاک مالیاتی نظام کا تعارف کروانے کے بعد آپ کو ایک ٹیم کی قیادت دی گئی جس نے پہلی گرائنڈلیزمضاربہ (Modaraba) کمپنی قائم کی جو ملک کی سب سے کامیاب اور مرکزی مضاربہ کمپنی بن گئی۔
ANZ بینک کے ساتھ بین الاقوامی سینئر اسائنمنٹ میں برطانیہ ، بحرین ، اردن اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ آپ بحرین میں گرائنڈلیز بحرین بینک کے بورڈ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
2003ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد، آپ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرکزی بورڈ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ آپ ڈائریکٹرشپ کے اس عہدہ سے اس وقت دستبردار ہو گئے جب آپ کو حکومت کی طرف سے ملک میں بینکنگ محتسب فنکشن قائم کرنے کے لئے کہا گیا۔ اس طرح آپ پاکستان میں پہلے بینکنگ محتسب تھے اور آپ نے مئی 2008ء میں اپنے 3 سال کی مدت پوری کی۔
آپ نے بینک آف پنجاب کے بورڈ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ آپ نے ستمبر 2009ء میں اس عہدہ کو چھوڑ دیا اور پھر سال 2015ء کے آخر تک آپ نے برج بینک کے بورڈ میں 3 سال تک خدمات انجام دیں۔ آپ نے معاشی اصلاحات اور مالیاتی پالیسی سے متعلق حکومتِ پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی متعدد کمیٹیوں میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔
(محترم یاسرقادری (چیف ایگزیکٹو آفیسر
محترم قادری صاحب، مختلف عہدوں پر اثاثوں کے انتظام کا تقریباً بیس (20) سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ نے پچھلے 12 سالوں سے ممتاز AMCs (اثاثہ جاتی مینجمنٹ کمپنیز) کے CEO (چیف ایگزیکٹو آفیسر) کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ہیں۔ آپ 2016ء سے UBL فنڈز کے CEO کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
محترم قادری صاحب MUFAP (میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان) کے سابقہ چیئرمین ہیں، آپ نے گذشتہ کئی سالوں سے MUFAP اور متعدد اہم PAN انڈسٹری کمیٹیز کے بورڈ میں خدمات انجام دی ہیں۔ آپ نے یونیورسٹی آف سنٹرل اوکلاہوما، امریکہ سے اپنی BBA اور MBA کی ڈگری حاصل کی ہے۔
(محترم عمران سرور (ڈائریکٹر
محترم عمران سرور صاحب نے بینکاری میں قیادت، انتظامی امور، حکمتِ عملی اور رسک کی فیلڈ کا پچیس (25) سال سے زیادہ تجربہ حاصل کیا ہے۔ آپ نے اوہائیو ویسلیون یونیورسٹی سے بزنس ڈگری جب کہ پنجاب یونیورسٹی سے لاء کی ڈگری حاصل کی ہے۔
محترم عمران سرور صاحب اس وقت یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) -کراچی میں گروپ ایگزیکٹو رسک اینڈ کریڈٹ پالیسی، چیف رسک آفیسر ہیں۔ UBL میں شمولیت سے قبل، آپ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں مختلف سینئر عہدوں پر فائز رہے۔ وہاں آپ کا آخری عہدہ کارپوریٹ بینکنگ متحدہ عرب امارات کے سربراہ کی حیثیت سے تھا۔
(محترم عارف اکمل سیفی (ایگزیکٹو نائب صدر
محترم عارف اکمل صاحب اس وقت یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ میں ایگزیکٹو نائب صدر (EVP) – فنانشل کنٹرولر (ہیڈ آف انویسٹر ریلیشنس، بجٹ اینڈ اسٹریٹجی) ہیں، جون 2013ء سے آپ کے پاس بینک کے گلوبل CFO کو اطلاع دینے کی ذمہ داری ہے۔ آپ نے پرائس واٹر ہاؤس کوپرز – PwC، پاکستان کراچی آفس (1999-2003ء) میں اپنی آڈٹ کی تربیت مکمل کرنے کے بعد، جون 2003ء میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ پاکستان (ICAP) کی فیلو ممبر کوالیفائی کیا۔ آپ جون 2008ء سے امریکہ کے CFA انسٹی ٹیوٹ کے ممبر بھی ہیں۔
UBL پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا بینک ہے جس کے عالمی اثاثوں کی مالیت 1.8 ٹریلین (12 بلین امریکی ڈالرز) ہے۔ 1400 سے زائد برانچز پر مشتمل ایک بڑا اور متنوع کاروبار کا نیٹ ورک 12 ممالک (ایشیاء ، جی سی سی ، برطانیہ ، افریقہ ، امریکہ ، سوئٹزرلینڈ ، چین) میں پھیل گیا ، UBL میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد 13,000 سے زائد ہے۔ اس گروپ میں بینکنگ، اثاثہ جات کی مینجمنٹ، انشورنس، مائکرو فنانس اور پاکستان کا سب سے بڑا branchless بینکنگ کاروبار شامل ہے۔ محترم عارف صاحب کے پاس سرمایہ کار تعلقات اور کیپٹل مارکیٹ کے معاملات، مارکیٹ انٹلیجنس، بزنس تجزیات اور بیرونی تحقیقی تجزیہ کاروں اور درجہ بندی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے کی ذمہ داری ہے۔ آپ بجٹ اور منصوبہ بندی کے فنکشن کی بھی سربراہی کر رہے ہیں اور بینک کی طویل مدتی حکمت عملی کی ترقی، اس کے عمل میں شرکت اور مانیٹرنگ کے بھی ذمہ دار ہیں۔ آپ ہر سہ ماہی سرمایہ کار کالز پر UBL کے لئے نمایاں اسپیکر ہیں اور عالمی سرمایہ کار کی جگہ میں UBL کی نمائندگی کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ آپ نے گذشتہ سات (7) سالوں میں تمام اہم انوسٹمنٹ مراکز (نیو یارک، لندن، سنگاپور، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات) میں مختلف کانفرنسوں اور روڈ شوز / این ڈی آرز میں شرکت کی جن میں EFG ہرمیس، کریڈٹ سوئس، بینک آف امریکہ میرل لنچ، اورباچ گریسن، ری نائسنس کیپیٹل (نشاۃ ثانیہ سرمایہ کاری)، CLSA کی طرف سے منظم کیے گئے پروگرام بھی شامل ہیں۔ آپ فرنٹیئر اینڈ ایمرجنگ مارکیٹس کے تمام معروف سرمایہ کاروں کے لئے UBL کا بنیادی رابطہ مرکز ہیں۔
آپ نے مارچ 2004ء میں رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ ( RBS جس کا سابقہ نام ABN امرو بینک ہے) کے ساتھ بینکنگ کیریئر کا آغاز کیا، آپ نے رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ (RBS)، پاکستان کے ساتھ سات (7) سال (مارچ 2004ء سے دسمبر 2010ء تک) کام کیا، آپ ان کے مالی رپورٹنگ کے یونٹ کا حصہ تھے۔ رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ (RBS) کے تجربے سے آپ کو بینک کے تمام کاروباری طبقہ جات میں کام کرنے کا تجربہ حاصل ہوا، RBS ایک مضبوط ہول سیل بینکاری فرنچائز ہے جو عالمی تعلقات پر قائم ایک اعلیٰ درجے کی کلائنٹ بیس کو اپنی خدمات فراہم کررہی ہے، جسے پاکستان میں ابھرتی ہوئی ریٹیل مارکیٹس میں گہرا اثر و رسوخ حاصل ہے۔ آپ کی پورٹ فولیو کی کوریج میں، ایمسٹرڈیم/سنگاپور میں ABN امرو ہیڈ آفس اور برطانیہ میں RBS گروپ کی مقامی اور علاقائی انتظامی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے والے RBS پاکستان کے اندر اسٹریٹجک منصوبوں میں کلیدی شرکت اور فنانس کے اندر موجود تمام بنیادی شعبے شامل ہیں۔ اکتوبر 2010ء میں RBS پاکستان کو فیصل بینک لمیٹڈ (FBL) نے حاصل کیا، اس حصول کی وجہ سے آپ FBL میں رہے، ترقی کرتے ہوئے سینئر نائب صدر بنے اور فنانس کے اندر پروڈکٹ اینڈ کوسٹ کنٹرول کے ہیڈ کے عہدے پر فائز ہوئے۔ (آپ نے یہاں جنوری 2011ء سے جون 2013ء تک خدمات سر انجام دیں)۔
ہما پاشا
ہمانے 2015 میں عثمانی اینڈ کو (یوسی او) میں شمولیت اختیارکی تھی اورانکا مختلف بین لا اقوامی اداروں کے ساتھ35 سال سے زائدکا مقامی اور بیرون ملک کام کرنے کا تجربہ ہے۔ جس میں وہ سٹی بینک،حب پاور کمپنی، اور داؤد ہرکولیس گروپ میں مختلف عہدوں پر فائز رہی ہیں اور پاور،فرٹیلائزر اور ٹیکسٹائل شعبوں میں وسیع تجربہ حاصل کیا۔حب پاور کمپنی میں ابتدائی طور پر انہوں نے ٹریژری کے انتظامات سمبھالے اور ٹریژری کے اہم سودے کامیابی کے ساتھ پایا تکمیل تک پہنچائے اور اس کے بعد 20 سال سے زائد عرصے تک انٹرنل آڈٹ شعبے کی سربراہ رہیں۔حب پاور کمپنی چھوڑنے کے بعد وہ داؤد ہرکولیس گروپ کے ساتھ گروپ چیف انٹرنل آڈیٹر کی حیثیت سے تقریبا تین سال تک وابستہ رہیں۔ تجربہ اور مہارت کی وجہ سے وہ یو سی اوکے متعددمؤکلوں کیلئے انٹرنل آڈٹ کی مؤثر خدمات فراہم کرر ہی ہیں۔
ہمایوسی او کی مشاورتی خدمات کی سربراہی کررہی ہیں، وہ متعدد مؤکلوں کو پیشہ ورانہ مشورے فراہم کرتی ہیں جوکہ مقروزوں کے رسک کی درجہ بندی کے جائزے، کاروباری مطلوبہ احتیاط، پیچیدہ حل اور مسائل میں گھری کمپنیوں کی بحالی کے متعلق ہیں۔ان کی فعال ہونے کی صلاحیت کی وجہ سے فرم کو مؤکلوں کا ساتھ اور اعتماد حاصل ہوتا ہے۔ وہ ٹریننگ میں انتہائی دلچسپی رکھتی ہیں اور فرم کے مؤکلوں کے علاوہ مختلف نامی گرامی اداروں کیلئے بھی ڈائریکڑٹریننگ، بورڈ کی کارکردگی کی جانچ،انٹرنل آڈٹ اور کاروبار کی پائیداری کے بارے میں پروگرام کرتی رہتی ہیں۔
ہمانے نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کی آڈٹ کمیٹی میں خدمات سر انجام دی ہیں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے انٹرنل آڈٹ کے افعال کی کوالٹی کنڑول کاجائزہ لیا اور (ICAP) کے کوالٹی انشورنس بورڈ میں بھی خدمات سرانجام دیں۔
اسکے علاوہ وہ بورڈ آف انسٹیٹوٹ آف انٹرنل آڈیٹر ز انٹرنیشنل (USA)، (IIA) کراچی چیپڑ کی صدر اور (ISACA)کراچی چیپڑ کی صدر کے عہدوں پر فائز رہی ہیں ۔ ہمانے ایک سوفٹ وئیر کمپنی ورک اسٹریم آٹو میشن،لمیٹڈ کی چئیر پرسن کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دی ہیں۔
محترم اسلم صدرالدین
محترم اسلم صدرالدین ایک تجربہ کار بینکر ہیں جن کا کیریئر 37 سال پر محیط ہے۔ انہوں نے ڈوئچے بینک اے جی پاکستان اور سنگاپور، یونین بینک اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان جیسی تنظیموں میں آپریشنز اور آئی ٹی میں مختلف اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ اس کے پاس پروفیشنل بینکرز کی سرکردہ ٹیموں کا ایک ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ ہے جو موثر اور سیدھے طریقے سے آپریشنز فراہم کرتا ہے۔
وہ اس وقت یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) میں گروپ ایگزیکٹو – آپریشنز ہیں۔ اس کردار میں، وہ عالمی آپریشنز کی دیکھ بھال کر رہا ہے جس میں 1300+ برانچوں کے گھریلو نیٹ ورک، بین الاقوامی آپریشنز اور مرکزی افعال بشمول تجارت، ٹریژری، برانچ لیس بینکنگ آپریشنز اور انتظامیہ شامل ہیں۔
محترم محمد رضوان ملک
محمد رضوان ملک ایک تجربہ کار ٹریژری پروفیشنل ہیں جن کا پاکستان میں معروف مقامی اور بین الاقوامی بینکوں میں کام کرنے کا 20 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ رضوان اس وقت UBL میں ٹریژری اور کیپٹل مارکیٹس کے عالمی سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں، مقامی مارکیٹ میں PKR 1 ٹریلین سے زیادہ اور عالمی منڈیوں میں USD 700 ملین کی سرمایہ کاری کی کتاب کی نگرانی کر رہے ہیں۔
UBL میں شامل ہونے سے پہلے، رضوان بینک الفلاح سے منسلک تھے جہاں انہوں نے ٹریژری بزنس ریونیو میں اضافہ کیا اور اپنے باہمی تعاون کے ذریعے FX سیلز اینڈ ٹریڈنگ کے سربراہ کی حیثیت سے تجارت اور ترسیلات زر کے کاروبار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مسٹر ملک اس سے قبل اعلیٰ مالیاتی اداروں جیسے HBL، SCB اور Barclays کے ساتھ مختلف ٹریژری کرداروں میں منسلک رہ چکے ہیں۔
مسٹر ملک نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) کراچی سے ایم بی اے کیا ہے اور وہ فنانشل مارکیٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (FMAP) کے بہت فعال رکن رہے ہیں۔ وہ 2003-2006 کی مدت کے دوران FMAP کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رہے۔
Not registered to UBL Funds Online?
sms ONLINE to 8258
Forgot your username or password?
call 0800-00026